
کینیڈا میں بند اسکول کے احاطے سے 215 بچوں کی باقیات برآمد ہوئی ہیں۔
کملوپس انڈین ریزیڈینشل اسکول کو 1978 میں بند کردیا گیا تھا، اسکول سے متعلق تحقیقات 2015 میں مکمل ہوئی تھیں۔
برٹش کولمبیا کے اسکول میں قدیم مقامی باشندوں کے بچوں کو الگ کر کے رکھا جاتا تھا.
تحقیقاتی رپورٹ میں ان اسکولوں میں بچوں پر بدترین تشدد، زیادتی، غذائی قلت کی نشاندہی کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ریزیڈینشل اسکول سسٹم میں رہائش کے دوران 4100 بچے ہلاک ہوئے اور رہائشی اسکول کے احاطے سے برآمد ہونے والی یہ باقیات 4100 ہلاک بچوں کے علاوہ ہیں ۔
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اس خبر پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
The news that remains were found at the former Kamloops residential school breaks my heart - it is a painful reminder of that dark and shameful chapter of our country’s history. I am thinking about everyone affected by this distressing news. We are here for you. https://t.co/ZUfDRyAfET
— Justin Trudeau (@JustinTrudeau) May 28, 2021
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3i3cXZJ
0 comments: