Saturday, May 29, 2021

کورونا وائرس: ملک میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 56 افراد انتقال کرگئے

کورونا

ملک میں کورونا سے مزید 56 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد کورونا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 20 ہزار 736 ہوگئی۔

نینشل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی اوسی ) کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے55 ہزار 965 ٹیسٹ کیےگئے جن میں سےکوروناکے 2 ہزار697کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 4.81 فیصد رہی۔

دوسری جانب گذشتہ روز کے اجلاس میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے سندھ میں کورونا کے بڑھتےکیسز پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3uuhzud

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times