Sunday, May 30, 2021

ایف آئی اے کی کارروائی، پائلٹ اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے 2 افسران گرفتار

ایف آئی اے

مشتبہ پائلٹس لائسنس اجرا سے متعلق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے ایک پائلٹ اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے 2 افسران کو گرفتار کرلیا۔

کیس پرکارروائی ایف آئی اے کےکارپوریٹ کرائم سرکل نےکی،جس میں نجی ائیرلائن کے پائلٹ اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے 2 افسران کو گرفتار کیا گیا۔

حکام کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کےملوث افسران و اہلکاروں نےمبینہ طور پر رقم کےعوض پائلٹس کی معاونت کی۔

معاملے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں اور اس حوالے سے مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2SDKSNN

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times