
سابق کپتان سرفراز احمد اپنے بیٹے کے کوچ بن گئے، سرفراز احمد کے بیٹے کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
ویڈیو میں سرفراز احمد کی بولنگ پر عبداللہ دلکش انداز میں شارٹ مارتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سرفراز احمد کے صاحبزادے عبداللہ بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کررہے ہیں اور دلکش شاٹ کھیل رہے ہیں جس سے یہ کہا جاسکتا ہے کہ وہ مستقبل میں قومی ٹیم کی نمائندگی کے مضبوط امیدوار ہوں گے۔
#birthdayboy⭐️ @SarfarazA_54 pic.twitter.com/UEymPznuNR
— Abdur Rahman (@imabdur25) February 1, 2020
واضح رہے کہ گزشتہ سال اپریل میں سرفراز احمد کی بیٹے عبداللہ کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی تھی، ویڈیو میں سرفراز اپنے بیٹے کے ساتھ گھر میں کرکٹ کھیل رہے تھے۔
ٹویٹر پر مداحوں کی جانب سے ویڈیو کو سراہا جارہا ہے، مداحوں کے سرفراز کے بیٹے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال فروری میں بھی دورہ جنوبی افریقا کے دوران سرفراز احمد کی بیٹے کے ساتھ ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں سرفراز نیلسن منڈیلا اسکوائر پر بیٹے عبداللہ اور مقامی بچوں کے ہمراہ ریس لگاتے ہوئے نظر آرہے تھے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/384ofoo
0 comments: