Friday, January 15, 2021

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزیراعظم کو ارسال

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ااضافے کی سمری وزیراعظم کو ارسال

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری وزیراعظم کو ارسال کردی گئی۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اوگرا کی وضاحت

ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے وزارت خزانہ کو بھیجی گئی سمری میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 13 سے 15 روپے فی لیٹراضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ گزشتہ ماہ بھی اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے اضافہ تجویز کیا تھا لیکن حکومت نے گزشتہ ماہ 2 سے 3 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا لہٰذا اس بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 سے 7 روپے اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے اوگرا کی تجاویز پر مبنی سمری وزیراعظم کو ارسال کردی جس پر حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2LyXXEY

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times