
شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی نے لکھا کہ اے خدا مجھے اپنا دیدار کرا دے، اے خدا میں تجھ سے ملنے کیلئے بے تاب ہوں، وہی دیدار کہ جس کیلئے حضرت موسیؑ کے پاس تاب نظارہ نہ تھا۔ خداوندا! مجھے پاک و مطہر قبول کر، الحمدللہ رب العالمین۔
ایرانی میڈیا کے مطابق شہید جنرل سلیمانی نے یہ جملے جمعرات 2 جنوری 2020 کو دمشق سے بغداد کیلئے پرواز سے صرف چند منٹ قبل اپنی قیام گاہ میں تحریر کئے تھے اور پھر کاغذ کے اسی ورق پر اپنا پین بھی رکھ دیا اور ایئر پورٹ کیلئے روانہ ہوئے اور بغداد پہنچتے ہی امریکی ڈرون حملے میں مارے گئے۔
مزید پڑھیں: عالم اسلام کے عظیم سپہ سالار قاسم سلیمانی کی تہران میں نماز جنازہ ادا، انتہائی رقت آمیز مناظر
واضح رہے کہ عالم اسلام کے عظیم سپہ سالار قاسم سلیمانی اور انکے ساتھی شہداء کی تہران میں نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے نماز جنازہ پڑھائی۔
کاظمین اور مشہد مقدس کے بعد تہران میں بھی ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے، فضا مرگ بر امریکا کے نعروں سے گونجتی رہی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2FmHGMu
0 comments: