
آر ایس ایس کے شدت پسندوں نے اسٹوڈنٹس یونین کے صدر کا سر پھاڑ دیا، واقعے میں بیس افراد زخمی ہو گئے۔
بھارت میں اندھیر نگری چوپٹ راج قائم ہو گیا مودی کی پالتو پولیس اور آرایس ایس کے غنڈے جامعہ ملیہ کے بعد جواہر نہرو یونیورسٹی کے طلبا پر ٹوٹ پڑے، فیسوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کرتے طلبہ اور اساتذہ کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
ڈنڈوں سے لیس غنڈوں کا تعلق آر ایس ایس کی طلبہ ونگ سے تھا، جنہوں نے جواہرلال یونیورسٹی میں گھس کر کالے قانون کے خلاف مظاہرہ کرتے طلبہ کو بری طرح مارا پیٹا۔
اسٹوڈنٹس یونین کے صدر ایشے گھوش کا سر پھاڑ دیا سوارا باسکر جواہر نہرو یونیورسٹی کی صورتحال بیان کرتے ہوئے رو پڑیں۔
دہلی پولیس کی موجودگی میں طلبہ پر ظلم ہوتا رہا جس کے بعد نقاب پوش افراد بغیر رکاوٹ کے واپس بھی چلے گئے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2STdAIF
0 comments: