
کاظمین اور مشہد مقدس کے بعد تہران میں بھی ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے، فضا مرگ بر امریکا کے نعروں سے گونجتی رہی۔
عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پر دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد امریکا کے ڈرون حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی میت تہران پہنچی تو عالم اسلام کو داعش کے شر سے نجات دلانے والے عالمی ہیرؤ اور ان کی میت کو سلام عقیدت پیش کرنے کے لئے سیاہ لباس میں ملبوس عوام کا سیلاب سڑکوں پر موجود تھا، جن میں علماءکرام، مرد، خواتین، بچے اور بوڑھے شامل تھے، اس موقع پر فضا مرگ برامریکا کے نعروں سے گونجتی رہی۔
شہید جنرل قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے نماز جنازہ پڑھائی، اس موقع پر انتہائی رقت آمیز مناظر نظر آئے اور شرکاء نماز جنازہ کے دوران اور اسکے بعد پھوٹ پھوٹ کر روتے رہے۔
جنازہ گاہ اور سڑکوں پر موجود ہزاروں افراد نے ہاتھوں میں شہداء کی تصاویر اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر امریکا اسرائیلی مخالف نعرے درج تھے، ہاتھوں میں جھنڈے بھی تھامے شہری مسلسل امریکی جارحیت کے خلاف فلک شگاف نعرے لگاتے رہے۔
شہید جنرل قاسم سلیمانی کو کل آبائی شہر کرمان میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کیا جائے گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/35t8s0z
0 comments: