Sunday, January 19, 2020

پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے آگئی ایسی خبر کہ کاروباری افراد سر پکڑ کر بیٹھ گئے

پاکستان اسٹاک مارکیٹ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کا آغاز مندی کے رجحان سے ہوا ہے۔

پیر کے روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 43 ہزار 167 کی سطح سے ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ہے۔

یاد رہے گزشتہ جمعہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پرمثبت رجحان دیکھنے میں آیا جو تمام دن جاری رہا، دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 102 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 43،167 پر بند ہوا۔

جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس43,065.10 پر تھا اور ابتدائی 30 منٹ میں 45 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز ابتدائی ایک گھنٹے میں 100 انڈیکس 43105 کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

معاشی ماہرین کے مطابق سیاسی عدم استحکام اور بین الاقوامی معاملات کی بہتری مارکیٹ پراثر اندازہورہی ہے۔ آئل، بینکنگ، سیمنٹ اور کھاد کے شعبوں میں بہترسرمایہ کاری ریکارڈ کی جارہی ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Rdh4Vf

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times