Friday, August 7, 2020

موڈیز نے پاکستان کا ریٹنگ آؤٹ لک بڑھا کر مستحکم کر دیا، پاکستان کی جانب سے خیر مقدم

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز
عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کا ریٹنگ آؤٹ لک بڑھا کر مستحکم کر دیا ہے، پاکستان کی جانب سے اس پر خیر مقدم کیا گیا۔

موڈیز نے پاکستان کا ریٹنگ آؤٹ لُک بڑھا کر مستحکم کر دیا ہے، پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بھی بی تھری پر برقرار رکھی گئی ہے۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے موڈیز کا پاکستان کی ریٹنگ مستحکم کرنے پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ موڈیز کا یہ اقدام پاکستان کی مالیاتی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔

پاکستان نے موڈیز کی جانب سے ریٹنگ مستحکم کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ریٹنگ بی تھری میں برقرار رہے گی۔

ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا تھا یہ اقدام دراصل ہماری مالیاتی پالیسیوں پر اعتماد کو ظاہر کرتا ہے، موجودہ مشکل حالات میں موڈیز کا پاکستان پر اعتماد خوش آئند ہے۔

خیال رہے کہ موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ آؤٹ لک جائزہ سے مستحکم کر دی ہے، جب کہ پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بھی B تھری پر برقرار رکھی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اپریل کے آخر میں عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی معیشت نصف فی صد سکڑنے کا خدشہ ظاہر کیا تھا، اس سے قبل موڈیز نے معیشت 1.5 فی صد سکڑنے کی پیش گوئی کی تھی تاہم آئندہ سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 2 فی صد رہنے کی امید ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/30DvGSj

0 comments:

Popular Posts Khyber Times