وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کاکہنا ہے کہ ریلوے کو ٹھیک کرنے کے لیے مزید محنت کی ضرورت ہے۔
ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہور میں وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں چیئرمین ریلوے، سی ای او اور آئی جی ریلوے نے شرکت کی۔
شیخ رشید احمد نے اس موقع پر کہا کہ ہمیں ریلوے ٹھیک کرنے کیلئے مزید محنت کی ضرورت ہے۔
ترجمان ریلوے کے مطابق اجلاس میں شریک افسران نے ایم ایل ون کی ایکنیک سے منظوری پر وفاقی وزیر شیخ رشید کو مبارک باد دی۔
اس کے علاوہ اجلاس میں ٹرینوں کے اوقات کار اور آمدن کے امور زیر بحث آئے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3fCcHMo
0 comments: