Saturday, August 8, 2020

کورونا وائرس: پاکستان میں متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 83 ہزار سے زائد، 2 لاکھ 59 ہزار604 افراد صحتیاب

کورونا متاثرین کے اعداد و شمار
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وبا کے مزید 842 نئے کیسز اور 16 اموات رپورٹ ہوئیں۔

این سی اوسی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 842 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ 16 متاثرین انتقال کرگئے جس کے بعد ملک میں ایکٹیوکیسزکی تعداد 17 ہزار815 ہوگئی ہے جب کہ ملک بھرمیں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 83 ہزار 487 تک جا پہنچی ہے اورصحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد دو لاکھ 59 ہزار604 ہوگئی۔

‏ملک بھرکے اسپتالوں میں 163 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں، اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد 1859 ہے، ملک بھر میں 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات ہیں، اس وقت 1 ہزار294 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں۔

این سی اوسی کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 23 ہزار246 ہوگئی، پنجاب میں مریضوں کی تعداد 94 ہزار سے زائد رپورٹ، کے پی میں کورونا وائرس سے متاثرمریضوں کی تعداد 34539 ، بلوچستان میں تعداد 11835، اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15214، آزاد جموں وکشمیر2129، گلگت بلتستان میں 2301 ہوگئی۔

کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر:

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکر بیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پر کوئی اثر نہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اور ہر ایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2PCdXEK

0 comments:

Popular Posts Khyber Times