
اے ایس ایف نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر کو گرفتار کرکے ہیروئن برآمد کرلی۔
اے ایس ایف نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ مسافر سے ایک کلو 800 گرام آئس ہیروئن برآمد کی گئی ہے۔
اے ایس ایف حکام کے مطابق منشیات مسافر نے بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپائی ہوئی تھی، قانونی کارروائی کے لیے ملزم کو اے این ایف کے حوالے کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: لاہور ایئرپورٹ پر بڑی کاروائی، خطرناک ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا
گزشتہ سال 22دسمبر 2019 کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2sFTJ53
0 comments: