
وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ترجمان کے مطابق خواتین کو ترقی کے مواقع اور انہیں تحفظ فراہم کرنے کے لیے جلد ہی “بیٹی ایپ” متعارف کرادی جائے گی جس پر تیزی سے کام جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق بیٹی ایپ تک ہر خاتون باآسانی راسائی حاصل کرسکیں گی جہاں اُن کے لیے ملازمتیں، اسکالرشپ، کاروباری مواقعوں اور قانونی معاونت سمیت اہم معلومات موجود ہوگی۔
وزارت آئی ٹی کے مطابق بیٹی ایپ خواتین کو بااختیار بنانے اور اُن کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے متعارف کرائی جائے گی۔
ایپ کے ذریعے خواتین کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا اور انہیں اس پلیٹ فارم کے توسط سے بہترین مواقع بھی میسر ہوں گے۔ بیٹی ایپ ڈیجیٹل پاکستان پروگرام میں شامل ہے۔
انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایپ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں آپریٹنگ سسٹمز پر جلد ہی دستیاب ہوگی، وزارت کی جانب سے ایپ متعارف ہونے کا باقاعدہ اعلان بھی کیا جائے گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2RnXLsk
0 comments: