
گزشتہ روز کلفٹن میں ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے قریب کچرا کنڈی سے تین گدھوں کے سر اور آلاشیں ملی تھیں جنھیں بعدازاں صفائی کے محکمے سے تعلق رکھنے والے افراد گاڑی میں ڈال کر ساتھ لے گئے تھے۔
پولیس نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے مختلف پہلوؤں سے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
تفتیشی افسر نے بتایا کہ گدھوں کی باقیات ملنے والی جگہ کی مختلف ویڈیوز حاصل کی ہیں جس میں دیکھا گیا ہے کہ ایک گاڑی گدھےکی باقیات پھینکتی نظر آرہی ہے، جس سے ایسا لگتا ہے کہ گدھے غیر ملکیوں کے لیے ذبح کیے گئے تھے کیونکہ کچھ غیرملکی گدھے کو گوشت کے لیے ذبح کراتے ہیں۔
موصول ویڈیوز کو دیکھ کر گدھوں کو ذبح کر کے گوشت فروخت ہونے کے امکانات کم معلوم ہوتے ہیں کیونکہ گوشت بیچنے والے ملزمان باقیات کھلے عام پھینکنے کے بجائے دفن کرتے ہیں۔
تفتیشی حکام گاڑی میں نظر آنے والے افراد تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں لہذا تفتیش مکمل ہونے کے بعد ویڈیوز اور تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Gimp7o
0 comments: