Friday, January 24, 2020

سندھ میں مزید 3 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق، ملک بھر میں پولیو کیسز میں اضافہ

سندھ سمیت ملک بھر میں پولیو وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوگیا
سندھ سمیت ملک بھر میں پولیو وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوگیا، سندھ میں مزید 3 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

سندھ کے ضلع قمبر اور دادو میں 2 بچے پولیو سے متاثر ہوئے جو کہ گزشتہ سال 2019 کے کیس ہیں، جبکہ ضلع سجاول میں بھی ایک بچہ پولیو سے متاثر ہوا جو کہ رواں سال سندھ کا دوسرا پولیو کیس ہے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر سندھ برائے پولیو کے مطابق سندھ سے رپورٹ ہونے والے کیسز میں دو پولیو کیسز 2019 کے جبکہ ایک 2020 کا ہے۔

سندھ کے ضلع کمبر کا رہائشی 8 سالہ بچے میں پولیو کی تصدیق ہوئی جسکا تعلق ایک کسان خاندان سے تھا، بچے نے پولیو کے حفاظتی ٹیکے نہیں لیے تھے جبکہ والدین کا کہنا ہے کہ بچے نے 7 پولیو کی خوراکیں لی تھیں۔

مزید پڑھیں: سال 2020، پولیو کا پہلا کیس سامنے آگیا

سندھ میں سال 2020 کا پہلا پولیو کیس سامنے آگیا، ٹنڈو الٰہ یار میں 7 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان ایمرجنسی آپریشن سیل کے مطابق سندھ کے شہر ٹنڈو الٰہ یار کی تحصیل چمبڑ کے گوٹھ نظر علی کی رہائشی 7 ماہ کی کومل میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ متاثرہ بچی کو مختلف اوقات میں چلائی جانے والی انسداد پولیو مہم کے دوران 3 مرتبہ پولیو کے قطرے پلائے گئے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/36vZD6M

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times