
کراچی میں طوفانی بارش برسانے والا سسٹم بلوچستان کی جانب بڑھ گیا جس کے بعد شہر میں آج ہلکی اور معتدل بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے اتوار سے بدھ تک ملک میں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، ہزارہ ڈویژن، ڈیرہ اسماعیل خان، اسکردو، گلگت اور کشمیر میں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔
پیر سے جمعرات کے دوران ڈیرہ غازی خان، ملتان اور بہاولپور میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے۔
حکام محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں طوفانی بارش برسانے والا سسٹم بلوچستان کی جانب چلا گیا ہے جس کے بعد شہر میں آج ہلکی اور معتدل بارش کا امکان ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3kt6sAo
0 comments: