
کرتار پور راہداری کے افتتاح کے موقع پر پاکستان آنے والے سنی دیول بالی ووڈ میں ”غدر“ اور ”بارڈر“ جیسی پاکستان مخالف فلموں میں کام کرچکے ہیں۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جانا بہت اچھا رہا، وہاں سب لوگوں نے بہت ڈھیر سارا پیار دیا۔ یہ امن کی نئی شروعات ہوئی ہے اورمیں چاہتاہوں کہ سب اسی طرح پیار و محبت کے ساتھ رہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سنی دیول نے بھارتی نیوز ایجنسی کو انٹرویو میں کہا کہ کرتارپور راہداری کے افتتاح پر پاکستان جانا بہت اچھا لگا، امید ہے کہ راہداری پاکستان اور بھارت کے درمیان امن قائم کرنے میں مددگار ثابت ہوگی جب کہ یہ امن کی جانب پہلا قدم ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2KiBDf3
0 comments: