Tuesday, March 12, 2019

مانگا منڈی میں بھٹہ مزدور نے بیوی اور 3 بچوں کو قتل کردیا

 مدکے میں بھٹہ مزدور نے بیوی، بیٹی اور دو بیٹوں کو قتل کردیا ہے
نواحی گاؤں مدکے میں بھٹہ مزدور نے بیوی، بیٹی اور دو بیٹوں کو قتل کردیا۔

مانگا منڈی کے نواحی گاؤں مدکے میں گھریلو ناچاکی پر بھٹہ مزدور جابر نے بیوی، بیٹی، اور دو بیٹوں کو قتل کردیا۔ مرنے والوں میں 29 سالہ بیوی نازیہ، 12 سالہ بیٹا نوید، 3 سالہ بیٹی عطیہ اور دو ماہ کا بیٹا شامل ہے جب کہ دس سالہ شبیر کو زخمی حالت میں جناح ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا ہے۔

تھانہ کوٹ رادھا کشن پولیس نے ملزم جابر کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا اور فرانزک ماہرین نے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2VU6G3Z

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times