
ذیلی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر فروغ نسیم نے کہاہے کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق ذیلی کمیٹی نے فیصلہ محفوظ کرلیاہے، میڈیا میں یہ بات درست نہیں چلی کہ فیصلہ دس بجے دیا جائے گا، فیصلہ سنائے جانے کیلئے وقت کا تعین نہیں کیا گیا، کمیٹی اپنی سفارشات کابینہ کو بھیجے گی۔
فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ ہمارا فیصلہ کسی کی رضامندی پر منحصر نہیں ہے ، میں نے پہلے دن کہا تھا کہ ہم میرٹ پر فیصلہ دیں گے ۔ ہم میرٹ سے نہیں ہلیں گے۔ ہماری تجاویز کابینہ کے پاس جائیں گی، ہم نے فیصلہ میرٹ پر دینا ہے ، کمیٹی کے اجلاس میں جتنی بھی باتیں ہوئی ہیں، وہ ان کیمرہ ہیں، کابینہ کا فیصلہ کوئی فائنل فیصلہ نہیں ہے، فائنل فیصلہ کابینہ اس وقت دیگی جب ہم سفارشات دیں گے ،اب کابینہ ہماری سفارشات کو مانتی ہے یا رد کرتی ہے یہ کابینہ کی مرضی ہوگی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2QdD8ih
0 comments: