Tuesday, November 12, 2019

ذیلی کمیٹی کے اجلاس کے بعد نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکلنے کے امکانات روشن، شہزاد اکبر نے ن لیگیوں کو اہم خبر سنادی

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ ذیلی کمیٹی کااجلاس آج ہورہا ہے جس میں نیب اور وکلا کو دس بجے تک دستاویزات جمع کرانے کا کہا گیا تھا۔ شہزاد اکبر کے اس بیان سے بظاہر یہ لگتاہے کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر کیاگیا ذیلی کمیٹی کا…

نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف سے واپسی کی تاریخ اور ضمانتی بانڈز مانگنا کوئی نئی بات نہیں،عدالت بھی ضمانتی بانڈز جمع کرتی ہے۔شہزاد اکبر کہتے ہیں کہ ماضی میں ایسی مثال نہیں ملتی کہ مجرم کا نام ای سی ایل سے نکالا گیا ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ اور نیب کوجواب جمع کرانے کےلئے وقت دیاگیاتھا۔

گزشتہ روز کابینہ کی جانب سے نواز شریف کو علاج کیلئے ملک سے باہر جانے اور ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے مشروط رضامندی ظاہر کی گئی تھی۔ حکومت نے شرط عائد کی ہے کہ نواز شریف ملک سے باہرجانے سے پہلے ضمانتی بانڈز جمع کرائیں اور واپسی کی تاریخ بھی متعین کریں تاہم ن لیگ نے نوازشریف کے بیرون ملک جانے کیلئے ضمانتی بانڈز دینے سے انکارکردیا ہے۔اس گتھی کو سلجھانے کیلئے کابینہ کی ذیلی کمیٹی کااجلاس آج دوبارہ وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم کی صدارت میں ہونے جا رہاہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2pdo7St

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times