
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں طے کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو غیر مشروط طور طور پر بیرون ملک جانے کی اجازت نہ دی جائے، سیکیورٹی بانڈ کے عوض جانے کی اجازت پر غور ہوا، میں 8 ماہ سے کہہ رہا ہوں کہ انہیں اجازت دے کر جان چھڑائی جائے، نواز شریف کی طبیعت ٹھیک نہیں، علاج کی اجازت دے دینی چاہئے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز بیرون ملک نہیں جائیں گی، نواز شریف کے ساتھ ان کے بھائی شہباز شریف بھی جاسکتے ہیں، آصف زرداری کیسز میں بھی پلی بارگین کا سلسلہ جلد شروع ہوجائے گا۔
جے یو آئی (ف) کے آزادی مارچ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان کے دھرنے سے حکومت پر کوئی دباؤ نہیں، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی جمعیت علمائے اسلام کے دھرنے سے دور ہوچکی ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2O6x7kH
0 comments: