
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عدالت میں ضمانت کے طور پر بانڈز جمع ہیں، یہ نہیں ہوسکتا کہ حکومت عدالت کے اوپر عدالت لگاکر بیٹھ جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایک گری ہوئی حرکت کی ہے، اس شخص سے سکیورٹی بانڈز مانگے جارہے ہیں جو اپنی بیمار بیوی کو چھوڑ کر وطن آیا۔ حکومت کی شرائط غیر قانونی ہیں۔ حکومت نواز شریف کی صحت پر سیاست کررہی ہے۔
ذرائع کے مطابق شہبازشریف نے جاتی امرا میں نواز شریف سے ایک گھنٹہ ملاقات کی۔ نواز شریف نے مشروط حکومتی فیصلے کے بعد علاج کے لئے باہر جانے سے انکار کردیا ہے جبکہ شریف خاندان کا اصرار ہے کہ نوازشریف علاج کے لئے ملک سے باہر جائیں۔ ابھی تک نواز شریف اور شہبازشریف کے بیرون ملک جانے کی تصدیق نہیں ہوسکی اور نہ ہی ائر ایمبولینس کو ابھی تک کنفرم کیا گیاہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2X6Ne64
0 comments: