Wednesday, December 4, 2019

فردوس عاشق اعوان کی قانون سازی سے متعلق شہباز شریف پر کڑی تنقید

فردوس عاشق اعوان نے شہباز شریف کو آڑے ہاتھوں لیا۔
فردوس عاشق نے شہباز شریف کو پہلے اپنی پارٹی میں ان ہاؤس تبدیلی لانے کا کہ دیا۔

فردوس عاشق اعوان نے شہباز شریف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف اپنی پارٹی کے بعد پارلیمان میں تبدیلی کی بات کریں، ن لیگ کے صدر شہباز شریف لیکن فیصلے کوئی اور کرتا ہے، شہباز شریف پہلے اپنی پارٹی کےحقیقی صدر تو بن جائیں، ان ہاؤس تبدیلی کا بیان خواب میں چھیچھڑے دیکھنے کے مترادف ہے، ان حسرتوں کیلئے ان سے ہمدردی ہی کی جا سکتی ہے، ان ہاؤس تبدیلی کی شوبازی نہ کریں، پارلیمان میں آکر قانون سازی کی ذمہ داری پوری کریں، شہباز شریف چیئرمین سینیٹ تبدیلی کے معاملے پر ہزیمت کو بھول گئے۔ 
بلاول اور مولانا بھی پارلیمان کی بالادستی کے دعوؤں پرعمل کریں، فردوس عاشق اعوان۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2LqjDQt

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times