
لاہور میں اغواءکاری کے واقعات تا حال نہ تھم سکے۔ ہنجروال کے علاقے سے چھ ماہ کا بچہ اغواء ہوگیا۔
لاہور میں ہنجروال کے علاقے سے 6 ماہ کا بچہ اغواء ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ سلمیٰ ہنجروال کے علاقے میں شاہد نامی شخص کے گھر کرائے پر مکان لینے گئی۔ بچے کی والدہ کچن میں گئی تو سلمیٰ بچہ لے کر فرار ہوگئی۔
ہنجروال پولیس کو واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے بچے کی تلاش شروع کردی۔ ایس ایچ او ہنجروال نے 6 گھنٹوں کی کاروائی کے بعد بچے کو بازیاب کروالیا۔ ملزمہ سلمیٰ نے بچے کو اغواء کرکے نیاز بیگ میں چھپا رکھا تھا۔
پولیس نے ملزمہ سلمیٰ کوگرفتار کر کے ملزمہ کے خلاف اغواء کا مقدمہ بھی درج کرلیا ہے اور مزید تحقیق بھی کی جارہی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2DLi2Ap
0 comments: