Tuesday, November 12, 2019

تاریخ کے پروفیسر کا سفاکانہ اقدام، گرل فرینڈ کو قتل کرنے کا انقشاف

پروفیسر کا گرل فرینڈ کو قتل کرنے کا انقشاف
محبت میں انسان اس حد تک انتہا پسندی کی طرف مائل ہو جاتا ہے کہ وہ اپنے ساتھی کا انکار یا کسی اور کے ساتھ افیئر کبھی برداشت ہی نہیں کر سکتا۔ اس حوالے سے ان کا فارمولا آجا کر یہیں رکتا ہے کہ جو میرا نہیں تو کسی اور کا بھی نہیں مگر وہ ایک لمحہ کے لیے یہ…

روس کے ایک ماہر تاریخ دان نے بھی ایسا ہی سفاکانہ اقدام کیا ہے کہ جس پر پورے روس میں تفتیش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ تاریخ کے معروف روسی پروفیسر نے اپنی گرل فرینڈ کو قتل کرکے اس کے ٹکڑے کرنے کا اعتراف کرلیا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 63 برس کے پروفیسر اولگ سوکولوو نے اپنی 24 سالہ دوست اناستاسیا کو قتل کرنے کے بعد اس کے ٹکڑے کئے اور انہیں بیگ میں ڈال کر دریا برد کرنے لے گئے، تاہم نشے میں دھت ہونے کی وجہ سے وہ خود دریا میں گرگئے۔

رپورٹ کے مطابق ایک شہری نے انہیں دریا میں دیکھ کر پولیس کو اطلاع کردی، جس پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے انہیں پانی سے نکال لیا، پولیس کو ان کے ساتھ ایک بیگ بھی ملا جس میں لڑکی کے بازو اور جسم کے دیگر اعضاء موجود تھے۔خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی شہنشاہ نیپولین بونا پارٹ کے ماہر سمجھے جانیوالے روسی پروفیسر کو فرانس نے ایوارڈ سے بھی نوازا تھا۔

اولگ کے وکیل نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے جرم کو تسلیم کرلیا ہے اور وہ اپنے کئے پر نادم ہیں، وہ ہائپر تھرمیا کے مریض ہیں اور شاید انہوں نے ایسا شدید دباو میں کیا ہے۔ پروفیسر نے پولیس کو بتایا کہ ان کا اناستاسیا کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا اور انہوں نے لڑکی کو قتل کرنے کے بعد کلہاڑے کے ساتھ اس کے ٹکڑے کئے۔

تاریخ دان پروفیسرکے ہاتھوں لڑکی کے قتل کا واقعہ منظر عام پر آنے کے بعد روس میں شدید تشویش پھیل گئی۔

اولگ سوکولوو اور اناستاسیا نے فرانسیسی تاریخ میں تعلیم حاصل کی دونوں نے مل کر نپولین پر متعدد کتابیں بھی لکھیں جبکہ کئی فلموں میں روسی پروفیسر نے خود نپولین کا کردار بھی ادا کیا ہے۔ وہ فرانسیسی زبان کے ماہر اور فرانس کے انسٹیٹیوٹ آف سوشل سائنس، اکنامکس اور سیاسیات کے ممبر بھی تھے ۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/33IUBDc

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times