Saturday, November 30, 2019

سرخ مرچوں نے دھار لیا ٹماٹروں کا روپ، ایک ہی دن میں ہوش اُڑا دینے والا اضافہ

 سرخ مرچ چار سو75روپے فی کلوگرام کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے
لاہور سمیت دیگر شہروں میں سرخ مرچ کی قیمت میں ایک ہی دن میں اتنا زیادہ اضافہ ہوگیا کہ عوام کے ہوش اڑ گئے۔

 سرخ مرچ کی قیمت میں ایک ہی دن میں 75روپے مزید اضافہ ہوا ہے، سرخ مرچ چار سو75روپے فی کلوگرام کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

سرخ مرچ طلب کے مطابق درآمد نہ ہوئی تو قیمتیں مزیدبڑھیں گی۔ اکبری منڈی میں لال مرچ کی تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمتوں نے شہریوں کو بھی لال کردیا، ایک ہی روز میں سرخ مرچ کی قیمت میں پچھتر روپے کا مزید اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد سرخ مرچ کی فی کلو قیمت چارسو پچھتر روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

تین روز کے دوران سرخ مرچ کی قیمت میں دوسری مرتبہ اضافہ ہوا ہے۔ تاجر کہتے ہیں کہ ملک میں سرخ مرچ کی فصل صرف تیس فیصد ہوئی ہے، بھارت سے سرخ مرچ سمیت تمام اقسام کی تجارت بند ہے، سرخ مرچ کی قلت کے باعث قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں تاہم خواتین صارفین نے سرخ مرچ کی قیمتوں میں اضافے کی ذمہ داری پنجاب اور وفاقی حکومت پر ڈال دی۔

عوام کا کا کہنا ہے کہ حکومت نے سرخ مرچ کی طلب کو پورا کرنے کے لیے پیشگی انتظامات کیوں نہیں کیے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Lc0kKr

0 comments:

Popular Posts Khyber Times