Thursday, April 16, 2020

برطانیہ میں 106سالہ خاتون کی ہمت کو سلام، عالمی دنیا تعریفوں کے پُل باندھنے پر مجبور

 برمنگھم کی رہائشی 106 سالہ ضعیف العمر خاتون کونی ٹیچن
برطانیہ میں ایک سو چھ سالہ خاتون نے کورونا کو شکست دے دی، اسپتال کے عملے نے تالیوں کی گونج میں خاتون کو گھر رخصت کیا۔

برمنگھم کی رہائشی 106 سالہ ضعیف العمر خاتون کونی ٹیچن کو مارچ میں نمونیا کی مشتبہ علامات کے باعث سٹی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی، خاتون نے تین ہفتے بہادری سے مہلک وبا کا مقابلہ کیا، اپنے یقین اور مضبوط قوت ارادی کے سبب مہک وبا کو شکست دی۔

اسپتال کے عملے نے تالیاں بجا کر انہیں رخصت کیا۔ ضعیف العمر خاتون کے آٹھ پوتے، پوتیاں ہیں، کونی ٹیچن اپنی زندگی میں پچیس وزرائے اعظم ، چار بادشاہوں اور دونوں عالمی جنگیں بھی دیکھ چکی ہے۔ ضعیف العمرخاتون موسیقی اور سائیکلنگ کے علاوہ برگر کھانے کی شوقین ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں جانبحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ چونتیس ہزار ہوگئی

واضح رہےکہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں جانبحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ چونتیس ہزار سے زائد ہوگئی ہے جب کہ بیس لاکھ بیاسی ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/34DUPg0

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times