Thursday, April 16, 2020

مہوش حیات بھارتی ہندو انتہا پسندوں پر برس پڑیں

 مہوش حیات بھارتی ہندو انتہا پسندوں پر برس پڑیں
پاکستان کی مقبول اداکارہ مہوش حیات کورونا وائرس کو مسلمانوں کی سازش قرار دینے پر بھارتی ہندو انتہا پسندوں پر برس پڑیں۔

مہوش حیات نے حال ہی میں ٹوئٹر پر برطانوی اخبار دی گارجین کا ایک مضمون شیئر کیا جس میں واضح کیا گیا کہ بھارتی ہندو انتہا پسندوں میں کورونا کے لیے سازشی نظریات پائے جاتے ہیں، ان کا ماننا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس مسلمانوں سے پھیل رہا ہے۔

اس مضمون پر پر اداکارہ نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ جب اس وقت پوری دنیا متحد ہو کر ایک ہی دشمن سے مقابلہ کر رہی ہے مگر ہمارے پڑوسی (بھارتی) اس وبا کو مزید نفرت پھیلانے اور لوگوں کو تقسیم کرنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔


مہوش حیات نے حیرانی کا تاثر دیتے ہوئے مزید لکھا کہ جب وائرس حملہ کرنے میں کوئی تفریق نہیں کر رہا تو لوگ کیوں کر رہے ہیں؟ یہ شرمناک بات ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3aaEd0v

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times