Saturday, November 30, 2019

بریکنگ نیوز۔۔! پریس کلب کے قریب واقع عمارت میں آتشزدگی

کراچی میں پریس کلب کے قریب واقع عمارت
کراچی میں پریس کلب کے قریب واقع عمارت میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیوں نے آگ پر قابو پالیا، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق پریس کلب کے قریب عمارت کے نویں فلور پر واقع نجی دفتر میں آگ لگ گئی۔

فائر بریگیڈ کی اسنارکل اور 3 فائر ٹینڈرز نے موقع پر پہنچ کر کچھ وقت کے بعد آگ پر قابو پالیا، دفتر میں آگ لگنے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا کیوں کہ دفتر اس وقت بند تھا۔

عمارت میں قائم دفتر میں آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/34Dss0T

0 comments:

Popular Posts Khyber Times