Sunday, February 23, 2020

پی ایس ایل فائیو: کراچی کنگز کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف بیٹنگ جاری، عماد 11 مشکل میں

پی ایس ایل فائیو: کراچی کنگز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
پی ایس ایللل فائیو کے ایک اور اہم میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا۔

 پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے پانچویں میچ میں کراچی کنگز کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے۔

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

اس موقع پر کپتان عماد وسیم نے کہا کہ کراچی کا کراؤڈ ہمیشہ ہمارے لئے بہت اچھا رہا ہے، اگر ہم آج 170 اسکور کرلیں تو میچ اچھا ہوگا، ہماری بولنگ بھی اچھی ہے۔

ٹیم میں تبدیلی کے حوالے سے عماد وسیم نے بتایا کہ صرف ایک تبدیلی کی ہے اور محمد رضوان کی جگہ ایلکس ہیلز کو شامل کیا گیا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ کراچی کے خلاف کھیل رہے ہیں اچھا لگ رہا ہے، کراچی کی ٹیم اچھی ہے، ٹاپ کلاس کرکٹ کھیلنےکی کوشش کریں گے، ہمیں جلدی وکٹیں لینی پڑیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم آج تین غیرملکی کھلاڑیوں سے کھیل رہے ہیں اور ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔

سرفراز نے بتایا کہ گلیڈی ایٹرز میں احسان علی کی جگہ نسیم شاہ اور فواد احمد کی جگہ انور علی کو شامل کیا گیا ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/37NpgR7

0 comments:

Popular Posts Khyber Times