
چوہدری نثار نے آبائی گاوں چکری حلقہ این اے 59 میں سابق یو سی چیئرمینوں، کونسلروں اور حامیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی طرف سے مجھے عہدوں کی آفر ہوتی رہتی ہے، آئندہ چھ ماہ پاکستانی عوام کے لئے اور مشکل ہیں میں صوبائی اسمبلی کا حلف اٹھا رہا ہوں نہ ہی حکومت کا حصہ بن رہاہوں، جب بھی فیصلہ کیا ضمیر اور خمیر کے مطابق کرونگا،
سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہاکہ میرے بارے میں خبریں بے بنیاد ہیں، اس میں کوئی صداقت نہیں کہ میں پنجاب اسمبلی کا حصہ بننے لگا ہوں، عمران خان 22 سال کی جہدوجہد کے بعد بر سراقتدار آئے مگر ناکام رہے، ملک چلانا کوئی آسان کام نہیں۔
مزید پڑھیں: نواز شریف نے چوہدری نثار کو صاف انکار کردیا، شہباز شریف ناکام
یاد رہے کہ کچھ دن قبل میڈیا میں یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ شہبازشریف نے نوازشریف منانے کی کافی کوشش کی لیکن سابق وزیراعظم نے چوہدری نثار کو پارٹی میں واپس لینے سے صاف انکار کر دیاہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3194ae6
0 comments: