
پنجاب میں دیرینہ دشمنی مزید پانچ افراد کی جان لے گئی، شیخو پورہ کے شہر صفدر آباد میں پیشی کے لیے عدالت جانے والے افراد کو گھات لگا کر قتل کر دیا گیا۔
شیخو پورہ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین پیشی کے لیے عدالت جا رہے تھے، کہ سیٹھ والا کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی، جس سے اکرم، شاہد، شکور، شاہ نواز اور خرم جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق اس سے قبل 12 افراد زمین کے تنازعے پر دیرینہ دشمنی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں، جب کہ چند دن قبل بھی اس خاندان کے 2 افراد کو قتل کر دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ 4 دسمبر 2019 کو شیخو پورہ کے علاقے صفدر آباد میں گھات لگائے مخالفین نے باپ بیٹے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ تھا، واقعے پر ڈی پی او شیخوپورہ نے نوٹس بھی لیا۔
تھانہ صدر شاہکوٹ کے گاؤں سیٹھ والا کا رہایشی مشتاق آرائیں اپنے 14 سالہ بیٹے حسیب کے ساتھ موٹر سائیکل پر سانگلہ ہل جا رہا تھا کہ اصغر آباد کے قریب گھات لگائے مخالفین نے اندھا دھند فائرنگ کر کے انھیں قتل کر دیا۔ مشتاق کی اپنے ہی گاؤں کے جٹ گروپ کے ساتھ سابقہ قتل کی رنجش چلی آ رہی تھی۔
دیرینہ دشمنی کے اس سلسلے میں ایک خاتون بھی جاں بحق ہو چکی ہے، جب کہ عدالت میں کیس بھی چل رہا ہے۔ اس سلسلے میں تاحال کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2RJoakz
0 comments: