کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے معاملے پر حکومتی وفد کی سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کے ہمراہ پریس کانفرنس جاری ہے۔
پریس کانفرنس میں حکومت کی جانب سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر موجود ہیں جبکہ کالعدم ٹی ایل پی کی نمائندگی مفتی منیب الرحمان کر رہے ہیں۔
مفتی منیب الرحمان کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ طے پانے والا معاہدہ کسی کی فتح یا شکست نہیں بلکہ اسلام اور پاکستان کی فتح ہے، معاہدے کی تفصیلات مناسب وقت پر سامنے آ جائیں گی، آنے والے دنوں میں معاہدے کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ اس معاہدے کی رو سے ایک اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کی سربراہی وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کریں گے جبکہ تحریک لبیک کی جانب سے مفتی غلام غوث بغدادی اس میں شامل ہوں گے، کمیٹی آج ہی سے فعال ہو جائے گی۔
مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ اس طرح کا نہیں ہے کہ دوپہر کو دستخط کیے جائیں اور شام کو کہا جائے کہ اس معاہدے کی کوئی حیثیت نہیں ہے، جن افراد نے بھی معاہدے کے لیے مثبت اقدامات کیے ان سب کا شکر گزار ہوں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2ZP0bHg
0 comments: