Friday, October 4, 2019

بابر اعوان اپنی ہی پارٹی کے رکن کی سامنے منت کرنے پر مجبور، وجہ آپ بھی جانئے

پی ٹی آئی کے رہنما بابر اعوان
پی ٹی آئی کے رہنما بابر اعوان وزیراعظم کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ واپس لینے کی درخواست لیے عارف یوسف کے گھر پہنچے گئے۔

عمران خان نے عارف یوسف پر سینیٹ انتخابات میں ووٹ بیچنے کا الزام لگا کر پارٹی سے نکال دیا تھا جس پر عارف یوسف نے عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر رکھا تھا۔

پارٹی رہنما بابر اعوان ہتک عزت کا دعویٰ واپس لینے کی درخواست لیے عارف یوسف کے گھر پہنچے، عارف یوسف نے بابر اعوان کی درخواست پر عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ واپس لینے کا اعلان کردیا۔

بعد ازاں عارف یوسف عدالت میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا 50 کروڑ روپے ہرجانے کا کیس واپس لے لیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/31OdqE5

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times