Wednesday, October 2, 2019

سنگدل باپ کی کم سن بیٹیوں کو قتل کرنے کی کوشش

 سنگدل باپ کی کم سن بیٹیوں کو قتل کرنے کی کوشش
کامونکی کے علاقہ پاک ٹاؤن میں گھریلو جھگڑے پر سفاک باپ عثمان نے گھر سے پیسے نا ملنے پر جھگڑا شروع کر دیا اور بعد ازاں اپنی دو کمسن بیٹیوں ایک سالہ ام ہانیہ اور دوسالہ عاصمہ کے گلے پر چھریاں چلا دیں، جنہیں تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے بچیوں پر چھریاں چلانے والےملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔

ملزم نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ کاروبار کے لیے والدہ سے پیسے مانگے تھے جھگڑے کے دوران ایک بچی کو غلطی سے چھری لگ گئی۔

اس سے قبل دسمبر میں بھی پشاو میں ایک واقعہ پیش آیا جس میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کو فائرنگ کرکے قتل کرنے بعد قاتل نے خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کر لی تھی۔

ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقے تہکال میں نوجوان نے باپ اور تین بھائیوں سمیت خاندان کے پانچ افراد کوقتل کر دیا تھا۔ ملزم کی شناخت عبداللہ کے نام سے ہوئی تھی۔ 22 سالہ عبداللہ کا ذہنی توازن درست نہیں تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے باپ، بھائیوں اور چچا کو قتل کیا۔ تفتیش کے بعد یہ سامنے آئی ہے کہ عبداللہ کا اہل خانہ سے کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا۔

علاقہ مکنیوں کے مطابق ملزم باپ سے بیرون ملک جانے کے لیے رقم مانگ رہا تھا جس پر گھرمیں لڑائی ہوئی تھی۔ واقعہ میں صرف عبداللہ کی والدہ اور بہن محفوظ رہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2pxXjMG

0 comments:

Popular Posts Khyber Times