Monday, July 1, 2019

حکومتی ریلیف کے دعوے ہوا ہو گئے، مسافر ٹرینوں کے کرائے بڑھ گئے

 پاکستان ریلوے نے آج سے مسافر ٹرینوں کے کرائے بڑھا دئیے ہیں
 ٹرین میں سفر کرنا مشکل ہوگیا ہے کیونکہ پاکستان ریلوے نے آج سے مسافر ٹرینوں کے کرائے بڑھا دئیے۔

مسافر ٹرینوں میں سفر کرنا اور بھی مہنگا ہو گیا۔ آج سے پسنچر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ ٹرینوں کے کرایوں میں دو سے ساڑھے آٹھ فیصد تک اضافہ کیا گیاہے۔

ریلوے حکام کے مطابق اکانومی کلاس کے کرایوں میں 100 روپے سے کم اضافہ کیا گیا جبکہ سیلون کے کرایوں میں آٹھ فیصد تک اضافہ کیا گیا۔ تمام سپیشل ٹرینوں کے کرائے قراقرم ایکسپریس کے برابر رکھے گئے ہیں جبکہ 50 کلومیٹر تک سفر کرنے والوں کیلئے اضافہ نہیں کیاگیا۔

ریلوے حکام نے کرایو ں میں اضافہ کرنے کا سارا ملبہ آئل کی بڑھتی قیمتوں پر ڈال کر اپنا دامن جھاڑ لیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2KRxS1O

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times