
وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہاہے کہ منصوبے کے آغاز کے لئے سعودی عرب کا ایک وفد اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔ انہو ں نے کہاکہ روڈ ٹومکہ منصوبے کے لئے اسلام آباد کے ہوائی اڈے پرکائونٹرقائم کرنے کا کام مکمل کرلیاگیاہے۔
سعودی عرب کا وفد آج سے ہوائی اڈے پراپنی ذمہ داریو ں کی ادائیگی شروع کرے گا۔ منصوبے کے تحت سعودی عرب کا امیگریشن عملہ اسلام آباد کے ہوائی اڈے پر پاکستانی عازمین کے تمام امیگریشن مراحل مکمل کریگا۔
وزارت مذہبی امور نے سرکاری سکیم کے تحت عازمین حج کے لئے ای ویزہ کا اجراء شروع کر دیا ہے اورملک بھر میں دس حاجی کیمپوں نے کام شروع کردیا ہے۔ عازمین حج کو حج پروازوں سے قبل پاسپورٹ، ٹکٹ، لاکٹ اور سٹکرز فراہم کئے جائیں گے۔ حج پروازیں جمعرات سے شروع ہوں گی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2NqJMSv
0 comments: