Monday, July 1, 2019

انڈر19 کرکٹ: لٹل شاہینون نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ
پاکستانی لٹل اسٹارز جگمگا اٹھے، گرین شرٹس نے جنوبی افریقہ کو چوتھے ون ڈے میں 88 رنز سے شکست دیکر انڈر19 سیریزمیں 4-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

عامر علی اور نسیم شاہ نے4،4 وکٹیں آپس میں بانٹ لیں، حیدرعلی اور فہد منیر نے نصف سنچریاں بنائیں، کپتان روحیل نذیر نے 89 اور حارث خان نے 62 رنز بٹورے۔

انڈر19کرکٹ سیریز کے چوتھے معرکے میں ٹاس جیتنے والی پاکستانی ٹیم نے پہلے کھیل کر مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹ کھوکر341 کا بڑا مجموعہ ترتیب دیا، اوپنر حیدرعلی نے درجن بھر چوکوں کی مدد سے59 رنزبنائے، فہد منیر56کے بعد کپتان روحیل نذیر نے عمدہ بیٹنگ کی۔

انھوں نے 91 گیندوں پر89 رنزبنانے کیلیے 11 باونڈریز لگائیں، حارث خان نے برق رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 41 گیندوں پر62 رنزبٹورے، ان کی اننگز میں 8 چوکے اور ایک سکسر شامل رہے، عباس آفریدی نے 30 رنز ناٹ آوٹ بنائے۔

عمران فیلینڈر نے3 اور ایچیل کولیٹے نے 2 وکٹیں اپنے نام کیں۔ میزبان الیون 43.3 اوورز میں 253رنزپر ہمت ہارگئی، اوپنر آر ٹیربلینچ 53، جوناتھن برڈ نے سب سے زیادہ 75 رنز بنائے،کپتان برائس پیرسون 39 رنز بنانے میں کامیاب رہے، فاسٹ بولر نسیم شاہ نے 9.3 اوورز میں 52 رنز دیکر4 مہرے کھسکائے، عامر علی نے 44 رنزکے عوض 4 شکار کیے، عمدہ بولنگ پرفارمنس پر انھیں میچ کا بہترین کھلاڑی بھی چناگیا، عباس آفریدی اور فہد منیر نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی،7 میچز پرمشتمل سیریز کا پانچواں مقابلہ منگل کو شیڈول ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2RPHnPN

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times