
پاکستان کے ٹاپ بزنس لیڈرز نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی اور گورننس منیجمنٹ سمیت کاروباری معاملات پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بزنس لیڈرز کی جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات آرمی ہاؤس میں بدھ کوعشائیہ پر ہوئی جس میں کاروباری شخصیات نے آرمی چیف کو بتایاکہ انہیں توقع تھی کہ گورننس منیجمنٹ اور کاروبار کرنے کے معاملات میں بہتری آئے گی مگر وزیراعظم اور ان کی ٹیم سے ملاقاتوں میں تجاویز مانی توگئیں اور یقین دہانیاں بھی کرائی گئیں مگر ان پرتاحال عمل نہیں کیا گیا۔
بزنس لیڈرز کا وفد آج وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کرے گا تاکہ کاروباری صورتحال میں بہتری لائی جاسکے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2n6D1ch
0 comments: