
گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا اختتام 109 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 32 ہزار 363 پوائنٹس پر ہوا۔
کاروباری ہفتہ کے تیسرے روز بدھ کو اسٹاک مارکیٹ میں ملا جُلا رجحان رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 32 ہزار 254 پوائنٹس پر ہوا۔ کاروبار کے ابتدائی ایک گھنٹے میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 35 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 32 ہزار 219 پوائنٹس تک گر گیا تھا۔
اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا تاہم کاروبار کے اختتام سے قبل 100 انڈیکس 134 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 32 ہزار 388 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 109 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 32 ہزار 363 پوائنٹس پر بند ہوا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2nRHgcb
0 comments: