Monday, September 16, 2019

ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم سے متعلق اہم اعلان کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ ” میں پاکستان اور بھارت کے وزیر اعظم سے ملاقات کروں گا۔

صدر ٹرمپ نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کا وقت اور مقام کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا تاہم انہوں نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم ہونے کا ذکر کیا۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی پر بہت پیشرفت ہوئی ہے۔

صدر ٹرمپ کے شیڈول کے مطابق وہ وزیراعظم عمران خان سے رواں ماہ نیویارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر سائیڈ لائن پر ملاقات کرسکتے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 22 ستمبر کو ہیوسٹن میں بھارتی وزیراعظم مودی کی ایک ریلی سے بھی خطاب کریں گے۔

دوسری جانب سعودی آئل تنصیبات پر حملے سے متعلق بات کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ ان حملوں کے پیچھے ایران ہے لیکن میں جنگ کی طرف نہیں جانا چاہتا۔انہوں نے کہا کہ اگر ایران ان حملوں کے پیچھے ہے تو امریکا اب بھی اس حوالے سے تحقیقات کررہا ہے، اور اس موقع پر یہ یقیناً واضح دکھائی دے رہا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو سمیت کئی امریکی کابینہ ارکان نے الزام لگایا ہے کہ ان حملوں کے پیچھے تہران ہے، مائیک پومپیو اور دیگر جلد ہی سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں جنگ کو پسند نہیں کرتا اور ایسا کرنے کی کوئی جلدی نہیں، ہمارے پاس کئی آپشن ہیں مگر ہم اس آپشن  پر غور نہیں کررہے، ہم حتمی طور پر جاننا چاہتے ہیں یہ کس نے کیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2V0VK5i

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times