Friday, April 19, 2019

سی پیک پروگرام میں کوئی تیسرا ملک اس کا ہدف نہیں، چین

 بین الاقوامی تعاون کے لئے دوسرا خطہ اور شاہراہ فورم اس ماہ کی 25سے 27 تاریخ تک بیجنگ میں ہو گا
چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے واضح کیا ہے کہ اربوں ڈالر کی چین پاکستان اقتصادی راہداری معاشی تعاون کا ایک پروگرام ہے اور اس میں کسی تیسرے ملک کو ہدف نہیں بنایا جا رہا۔

آج بیجنگ میں ایک پریس بریفنگ میں انہوںنے کہاکہ بین الاقوامی تعاون کے لئے دوسرا خطہ اور شاہراہ فورم اس ماہ کی 25 سے 27 تاریخ تک بیجنگ میں ہو گا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ سی پیک اربوں ڈالر کی لاگت سے ایک خطہ ایک شاہراہ منصوبے کا اہم حصہ ہے اور یہ بات کئی مواقع پر واضح کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان، آسٹریا، مصر، اٹلی، نیپال اور لاؤس سمیت کل 37 سربراہان حکومت اور دیگر رہنما فورم میں شرکت کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ فرانس، جرمنی، برطانیہ، سپین، جاپان، جنوبی کوریا اور یورپی یونین بھی اس فورم میں اعلیٰ سطحی وفود بھیجیں گے۔

چین کے صدر شی جن پنگ فورم کی افتتاحی تقریب سے کلیدی خطاب کریں گے اور عالمی رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2IJyCEv

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times