
مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کو قتل کرنے والے مودی کو ایوارڈ دینے کے فیصلے کے خلاف گیٹس فاؤنڈیشن کی کمیونیکشن اسپلیشسٹ نے احتجاجاً ملازمت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گیٹس فاؤنڈیشن نے جب سے انتہا پسند مودی کو ایوارڈ دینے کا اعلان کیا تو دنیا بھر میں اس فیصلے پر ناپسندگی کا اظہار کیا گیا اور اب فاؤنڈیشن کی سنئیر رکن صبا حمید نے بھی آواز حق اٹھائی۔
صبا حمید کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیائیاں اڑائی جارہی ہیں ، اور انہیں اس بات پر دکھ ہوا ہے کہ گیٹس فاؤنڈیشن نے اس کے باوجود مودی کو ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ۔ وہ سمجھتی ہیں کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے تھااور اسی بنا پر انہوں نے بطور احتجاج ملازمت چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2n90ZDo
0 comments: