
ذرائع کے مطابق نامعلوم ملزمان نے مسافر بس کو روکا اور کچھ لوگوں کو شناخت کے بعد انہیں دور لے جاکر فائرنگ کر کے قتل کردیا۔
لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق افراد کی لاشیں اورماڑہ منتقل کی جارہی ہیں۔
وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء لانگو کے مطابق مسافر بسوں سے اتار کر 14 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کا واقعہ کوسٹل ہائی وے پر بزی چڑھائی کے مقام پر گزشتہ رات پیش آیا۔
وزیر داخلہ بلوچستان کا کہنا ہے کہ تمام 14 مسافروں کے شناختی کارڈز دیکھنے کے بعد انہیں بسوں سے اتار کر قتل کیا گیا، سیکورٹی ادارے جلد ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔
ضیاء لانگو نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں بنا دی گئی ہیں، عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری ہے، دہشت گردوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائےگا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2PfVaxY
0 comments: