
بات امن و امان کی صورتحال پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری، آئی جی اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر اور وزیراعظم میاں شہباز شریف کو منعقدہ اجلاس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم نے اجلاس میں ہدایت دی کہ پولیس کسی دباؤ کو اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی کی راہ میں رکاوٹ نہ بننے دے، عوام کی جان و مال کے تحفظ کو ہر ممکن طور پر یقینی بنائے۔
وزیراعظم نے عید الاضحیٰ کے موقع پر صفائی کے انتظامات کے حوالے سے بھی منعقدہ اجلاس میں شرکت کی جس میں انہوں نے ہدایت دی کہ بکرہ منڈیوں تک عوام کی سہولت کے لیے شٹل سروس چلائی جائے، عوام کی سہولت کے لیے مویشی خریداری کے مراکز قائم کایے جائیں، حفظان صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامات یقینی بنائے جائیں۔
وزیراعظم میاں شہباز شریف نے ہدایت کی کہ عید کے دنوں میں صفائی کی مشینری کو شفٹوں میں24 گھنٹے فعال رکھیں اور عوام کی دہلیز سے آلائشیں اٹھانے کے عمل کو یقینی بنائیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/BPsp0SM
0 comments: