
آم کی تاریخ چار ہزار سال سے بھی قدیم ہے لیکن یہ اپنے ذائقے اور رنگت کے ساتھ ساتھ کئی غذائی خزانوں سے بھرپور ہے۔
ایک نظر اس کی غذائیت پر ڈالتے ہیں۔
ایک کپ یا 165 گرام آم میں 99 کیلوریز ہوتی ہے۔ اتنی مقدار میں پروٹین 1.4 گرام، 24.7 گرام کاربوہائڈریٹس، 0.6 گرام چکنائی اور 2.6 گرام فائبر موجود ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ روزمرہ ضرورت کا 67 وٹامن سی، 20 فیصد فولیٹ، 11 فیصد وٹامن بی سکس، 10 فیصد وٹامن اے، 9.7 فیصد وٹامن ای، 6.5 فیصد وٹامن بی فائیو، وٹامن کے 6 فیصد، نیاسن کی 7 فیصد، پوٹاشیئم کی 6 فیصد، ربوفلیون کی 5 فیصد، ربوفلیون کی 5 فیصد، مینگنیز کی 4.5 فیصد، تھایامن کی 4 فیصد اور میگنیشیئم 4 فیصد مقدار پائی جاتی ہے۔
آم میں پولی فینولز اور اینٹی آکسیڈنٹس اٹا اٹ بھرے ہوتے ہیں اور وہ بھی درجنوں اقسام کے پائے جاتے ہیں۔ اینٹی آکسیڈنٹس خلوی ٹوٹ پھوٹ کو روکتے ہیں، بڑھاپے کو دور رکھتے ہیں اور کینسر سمیت کئی امراض سے بچاتے ہیں۔
آم میں پانی اور فائبر ہاضمے اور معدے کو تقویت پہنچاتے ہیں۔ آم قبض ختم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2LjfWO0
0 comments: