
چونکہ جراثیم ایک بار آنکھ پر قابض ہوجانے کے بعد بہت دیر تک وہیں پھلتے پھولتے رہتے ہیں اس لیے یہ سوزش بہت دیر تک رہتی ہے اور زیادہ تکلیف دہ ہوتی ہے عام قسم کی سوزش میں آنکھ میں جلن ہوتی ہے اور آنکھ سے پانی بہت زیادہ آتا ہے آنکھ سرخ ہو جاتی ہے
جراثیمی سوزش میں نہ صرف یہ علامات بھی ہوتی ہے آنکھوں سے پانی کی بجائے لیسدار سا مادہ بہتا ہے ہے بعض اوقات یہ مادہ بالکل پیپ جیسا ہوتا ہے
بعض اوقات اس مادے کی وجہ سے پپوٹے چپک جاتے ہیں بعض اوقات پپوٹے سوج جاتے ہیں آنکھیں عموماً کسی خاص مقام پر سرخ ہوتی ہے ایک خاص جراثیمی سوزش میں پپوٹوں کے نیچے دانے سے بن جاتے ہیں
کمزور بچوں میں آنکھ کی سوزش عموماًایک وائرس کی وجہ سے ہوتی ہے وائرس جراثیم سے بھی مہین مخلوق ہے جو مختلف بیماریوں کا باعث بنتی ہے
اس طرح کی سوزش میں آنکھ کے رنگدار اور سفید حصے کے سنگم کے قریب دو تین پھورے سے دانے بن جاتے ہیں قریبی حصے میں سفید حصہ سرخ ہوجاتا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2UCAGBR
0 comments: