
تفصیلات کے مطابق آشیانہ اور پیراگون سٹی اسکینڈل میں گرفتار سابق وفاقی وزیر سعد رفیق اور سلمان رفیق کو آج احتساب عدالت لاہور میں پیش کیا جائیگا، نیب حکام 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کریں گے۔
یاد رہے گزشتہ روز پیراگون ہاؤسنگ کرپشن سکینڈل میں مسلم لیگ ن کے ایم این اے خواجہ سعد رفیق اور انکے بھائی ایم پی اے سلمان رفیق کی درخواست ضمانت خارج ہونے پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے گرفتار کر کے انہیں نیب آفس منتقل کر دیا تھا۔
دوسری جانب نیب کا کہنا ہے کہ خواجہ سعد رفیق نے اہلیہ، سلمان رفیق، ندیم ضیاء اور قیصر امین کے ساتھ مل کر ایئرا یونیو سوسائٹی بنائی۔ بعد ازاں ایئرا یونیو سوسائٹی کا نام تبدیل کرکے پیراگون رکھ لیا گیا۔
نیب نے الزام عائد کیا ہے کہ خواجہ برادران نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر عوام کو دھوکا دیا اور رقم بٹوری۔ خواجہ سعد اور سلمان رفیق پیراگون ہاوسنگ سوسائٹی سے فوائد حاصل کرتے رہے۔ خواجہ برادران کے نام پیراگون میں 40 کنال اراضی موجود ہے۔نیب کا مزید کہنا ہے کہ خواجہ سعدرفیق نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا اور شواہد کو ٹمپر کرنے کی کوشش بھی کی۔ جبکہ غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کی تشہیر کرکے عوام سےاربوں روپے بٹورے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2SCGHwm
0 comments: