Thursday, November 7, 2019

فیاض الحسن کے پاس مولانا فضل الرحمان سے متعلق ایسے کونسے حقائق ہیں کہ میڈیا اپنے کانوں کو ہاتھ لگائے گا۔۔۔ خبر نے اپوزیشن میں تہلکہ مچایا

رہنما پی ٹی آئی فیاض الحسن چوہان اور سربراہ جے یو آئی(ف) فضل الرحمان
رہنما پی ٹی آئی فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ فضل الرحمان اینٹ ماریں گے تو انہیں پتھر سے جواب ملے گا، کنٹینر پر کھڑے ہوکر وزیراعظم اور اداروں کیخلاف بیانات دیے جائیں گے توجواب بھی دیا جائیگا۔

صوبائی وزیر برائے کالونیز فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ فضل الرحمان اینٹ ماریں گے تو انہیں پتھرسے جواب ملے گا، کنٹینر پر کھڑے ہوکر وزیراعظم اور اداروں کیخلاف بیانات دیے جائیں گے تو جواب بھی دیا جائیگا۔ بارش کے بعد دھرنے کے شرکاء کو سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ وزیراعظم کی ہدایت پر سی ڈی اے عملہ، پی ٹی آئی رضاکار سہولیات فراہم کررہے ہیں، میرے پاس مولانا فضل الرحمان سے متعلق بہت حقائق موجود ہیں،اگر سربراہ جے یو آئی (ف) سے متعلق حقائق سامنے آئے تو عوام اور میڈیا اپنے کانوں کو ہاتھ لگائیں گے۔

مولانا فضل الرحمان استعفے سے وظیفے پرآگئے ہیں، استعفیٰ اور حکومت توڑ کر نئے انتخابات کے مطالبات سےمولانا پیچھے ہٹ گئے ہیں، عمران خان صاحب نے مظاہرین کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھایا، 2014ء میں ہمارے خلاف دھرنے سے پہلے پکڑ دھکڑ کی گئی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان دھاندلی کا شکوہ کرتے ہیں اور اچکزئی صاحب ساتھ کھڑے ہوتے ہیں، بلوچستان کے انتخابات میں اچکزئی صاحب مولانا فضل الرحمان کے امیدواروں سے ہارے تھے، مذاکرات سو فیصد کامیاب ہوں گے کیونکہ مولانا فضل الرحمان کسی بھی شکل میں وظیفہ چاہتے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/32sArvV

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times